ٹیکنالوجی
ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی کردی
امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی کردی ہے، جس نے مظاہرے کے دوران مختصر طور پر ہوا میں اڑنے، فضائی گردش کرنے اور دوبارہ زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔ نئی روڈسٹر میں کمپریسڈ ایئر تھرسٹرز اور تقریباً 10 نوزلز استعمال کیے گئے ہیں۔ مظاہرے میں گاڑی نے ریمپ پر الٹی سمت میں چلنے، ہوا میں چھلانگ لگانے اور دورانِ پرواز گھومنے کے بعد محفوظ طریقے سے زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔ یہ گاڑی اسپیس ایکس...
تفصیل Fri, 16 Oct 2026 17:26:09پی ٹی اے نے بہتر کالنگ اور انٹرنیٹ سروس کیلیے موبائل فون صارفین کو اہم ہدایات جاری کر دیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بہتر کالنگ اور انٹرنیٹ سروس کیلیے موبائل فون صارفین کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے صارفین کو موبائل فون کی درست نیٹ ورک سیٹنگز اور جدید ٹیکنالوجیز وائس اوور ایل ٹی ای (VoLTE)، وائی فائی کالنگ (Wifi Calling) اور وی او وائی فائی (VoWiFi) کے مؤثر استعمال کے بارے میں آگاہ کرتا ہے تاکہ وہ اپنے کالنگ اور موبائل انٹرنیٹ کے...
تفصیل Thu, 15 Oct 2026 22:46:03ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بہتربنانے کے لیے نئی کیبل روٹس پر کام جاری ہے، شزہ فاطمہ
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بہتربنانے کے لیے نئی کیبل روٹس پر کام جاری ہے۔ ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی سمپوزیم سےخطاب میں شزہ فاطمہ نے کہا کہ جی ایس ایم اےکے مطابق پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل فرق کم کرنے میں تیز ترین پیشرفت کی اور پاکستان میں ڈھائی سال کے دوران 3 نئی سب میرین انٹرنیٹ کیبلز لینڈ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی بہتربنانے کے...
تفصیل Tue, 13 Oct 2026 18:28:28ایمازون کا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی نئے الیکسا ٹیبلٹس متعارف کرانے کا اعلان
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے اپنے فائر ٹیبلٹس کی تیاری مرحلہ وار ختم کرکے ان کی جگہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی نئے الیکسا ٹیبلٹس متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ کمپنی کے مطابق فائر ٹیبلٹس کی نئی یونٹس کی تیاری روک دی گئی ہے، تاہم صرف موجودہ اسٹاک فروخت ہونے تک صارفین یہ ڈیوائسز خرید سکیں گے۔ ایمازون نے واضح کیا ہے کہ آخری فائر ٹیبلٹس کی ترسیل کے بعد ان ڈیوائسز کو مزید چار سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں ...
تفصیل Mon, 12 Oct 2026 23:21:03آئی فون 18 پرو میکس کے صارفین کو درپیش نیٹ ورک مسائل، حل کے لیے ہنگامی کیریئر اپ ڈیٹ جاری
ایپل نے اے ٹی اینڈ ٹی نیٹ ورک پر iOS 27.2 beta استعمال کرنے والے آئی فون 18 پرو میکس صارفین کے لیے اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرادیا۔ ایپل نے آئی فون 18 پرو میکس کے صارفین کو درپیش نیٹ ورک مسائل کے حل کے لیے ہنگامی کیریئر اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ iOS 27.2 بیٹا استعمال کرنے والے اے ٹی اینڈ ٹی صارفین کے لیے اپ ڈیٹ ورژن 72.0.3 متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد نیٹ ورک کی خرابیوں کو دور کرنا ہے۔ متاثرہ صارفین کو ...
تفصیل Mon, 12 Oct 2026 22:54:17یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بڑی تبدیلی، صارفین پریشان
اگر آپ یوٹیوب کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے براؤزر پر استعمال کرتے ہیں تو جلد ویڈیو پلیئر بہت زیادہ مختلف محسوس ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے نئے ڈیسک ٹاپ ڈیزائن کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں کمنٹس سیکشن اور ویڈیو کی تفصیلات کو دائیں جانب منتقل کیا جائے گا۔ اسی طرح ابھی جو ویڈیو سجیشنز دائیں جانب نظر آتی ہیں انہیں براہ راست ویڈیو پلیئر کے نیچے منتقل کر دیا جائے گا۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ ک...
تفصیل Fri, 09 Oct 2026 19:08:12مائیکروسافٹ نے نئے اے آئی ماڈلز، سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور طاقتور سرفیس لیپ ٹاپ الٹرا متعارف کرادیا
مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ذاتی کمپیوٹرز تک منتقل کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئے اے آئی ماڈلز، سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور طاقتور سرفیس لیپ ٹاپ الٹرا متعارف کرادیا ہے۔ کمپنی کا مقصد ایسے اے آئی ایجنٹس کو ونڈوز ڈیوائسز پر کام کرنے کے قابل بنانا ہے جو کوڈ لکھنے سے لے کر پیچیدہ کاروباری منصوبوں تک مختلف کام انجام دے سکیں۔ کمپنی نے بدھ 7 اکتوبر کو ایک اے آئی کوڈنگ ماڈل بھی پیش کیا جو براہ ر...
تفصیل Fri, 09 Oct 2026 17:23:00چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایک نیا بہترین فیچر متعارف
دنیا کے مقبول ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اب زیادہ تصاویر نظر آئیں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے ایک نیا فیچر انٹیلی جنٹ یو آئی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ نیا یوزر انٹرفیس نئے جی پی ٹی 6 ماڈل کے ساتھ صارفین کے لیے پیش کیا گیا جو صارفین کی گفتگو میں تصویری مواد کو زیادہ دکھائے گا۔ اوپن اے آئی کے مطابق یہ سادہ کارٹون جیسی تصاویر نہیں ہوں گی بلکہ ان کے ساتھ مختلف آپشن ...
تفصیل Thu, 08 Oct 2026 22:34:49انسٹاگرام میں “ریڈ اونلی موڈ” نامی نئے فیچر پر کام کیے جانے کا انکشاف
میٹا کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں “ریڈ اونلی موڈ” نامی نئے فیچر پر اندرونی سطح پر کام کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ذریعے صارف پلیٹ فارم پر موجود مواد دیکھ تو سکے گا، تاہم اس کی سرگرمیوں کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات سامنے لانے والے لیکر اور ریورس انجینئر الیساندرو پالوزی نے ایکس پر انسٹاگرام کے ممکنہ نئے فیچر کی تفصیلات اور اس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے...
تفصیل Tue, 06 Oct 2026 23:38:05گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کو جیمنائی اے آئی ایپ کا حصہ بنا دیا
گوگل نےاپنی مقبول سروس میپس کوجیمنائی اے آئی ایپ کاحصہ بنا دیا، کمپنی نے میپ ٹول کو جیمنائی میں شامل کردیا ہے، تاہم فی الحال یہ سہولت صرف موبائل ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔ رپورٹس کےمطابق اس نئے ٹول کی آزمائش فروری 2026 سےجاری تھی،جس کے بعد اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پرمتعارف کرادیاگیا،جیمنائی ایپ میں میپ ٹول فوٹوز،کیمرا،اواتار،فائلز، ڈرائیو اور نوٹ بکس کے ساتھ نظر آتا ہے۔ میپ ٹول سلیکٹ کرنےپرصارف کی موجودہ لوکیش...
تفصیل Sun, 04 Oct 2026 18:10:28واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر ریسٹریکٹڈ چیٹ متعارف
واٹس ایپ میں صارفین کے لیے ایک نیا سکیورٹی فیچر ریسٹریکٹڈ چیٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اس میسجنگ پلیٹ فارم کی ایڈوانس چیٹ پرائیویسی کا نیا ٹول ہے۔ یہ درحقیقت ایسا سوئچ ہے جسے آن کرنے پر آپ کے اکاؤنٹ سے لنک ڈیوائسز پر مخصوص چیٹس کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ ایک آپشنل سکیورٹی فیچر ہے جسے صارفین کو خود ان ایبل...
تفصیل Fri, 02 Oct 2026 19:47:33اے آئی چیٹ بوٹس پر انحصار سے لوگوں کی ذہانت پر کیا اثر پڑتا ہے، حیران کن تحقیق سامنے آگئی
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس پر انحصار لوگوں کی ذہانت میں کمی لانے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ڈیپارئمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ مسلسل اے آئی پر جوابات کے لیے انحصار کرنے سے انسانی علم گھٹ جاتا ہے جس کا تنیجہ حماقت یا کم عقلی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔ اس تحقیق میں 27 مختلف لارج لینگوئج ماڈلز یا اے آئی چیٹ بوٹس کی جانچ پڑتال کی گئ...
تفصیل Fri, 02 Oct 2026 19:41:32گوگل نے نیا اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرادیا
گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ‘جیمنائی 4 آرگون’ سامنے آگیا، فی الحال اسے عام صارفین کے بجائے محدود سائبر پارٹنرز کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔ گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے اپنا اب تک کا سب سے جدید اور طاقتور ارٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل "جیمنائی 4 آرگون” (Gemini 4 Argon) متعارف کروا دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، نیا ماڈل آرگون پیش رفت، تحریر، تحقیق، کمپیوٹر پروگرامنگ (کوڈنگ) اور دیگر طویل و پیچیدہ نوعیت کے کام انجام دینے میں ...
تفصیل Fri, 02 Oct 2026 22:02:11خراب یا متاثرہ دانتوں کے اینامل کو چند ہفتوں میں دوبارہ بنانے والا جیل تیار
برطانیہ کی یونیورسٹی آف ناٹنگھم کے محققین نے ایک ایسا جیل تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو خراب یا متاثرہ دانتوں کے اینامل کو چند ہفتوں میں دوبارہ بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ تحقیق دانتوں کی حفاظت اور علاج کے شعبے میں ایک نئی حکمتِ عملی متعارف کرا سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق پروٹین پر مبنی یہ جیل قدرتی طور پر دانتوں کا اینامل بننے کے عمل کی نقل کرتا ہے اور لعابِ دہن میں موجود کیلشیم اور فاسفیٹ کی مد...
تفصیل Mon, 28 Sep 2026 18:48:26صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی پیشکش
موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹی-موبائل نے امریکا میں صارفین کے لیے آئی فون 18 پرو مفت حاصل کرنے کی پیشکش متعارف کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو ایکسپیرئنس بِیانڈ پلان اختیار کرنا ہوگا۔ نئے صارفین اپنا موجودہ موبائل نمبر ٹی-موبائل پر منتقل کر کے اس آفر کے اہل ہوسکتے ہیں جبکہ موجودہ صارفین کسی بھی حالت میں موجود اہل فون کو ٹریڈ اِن کرکے بھی آئی فون 18 پرو حاصل کرسکتے ہیں۔ بہترینکپڑا منتخب آفر کے ت...
تفصیل Sun, 27 Sep 2026 21:22:22واٹس ایپ نے برتھ ڈے ریمائنڈر فیچرمتعارف کردیا
واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی حد تک فیس بک کے برتھ ڈے ریمارئنڈز کی یاد دلاتا ہے۔ Wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر سامنے آیا ہے۔ یعنی اب دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم آپ کو کسی رشتے دار یا دوست کی سالگرہ کی یاد دہانی کرائے گا۔ یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کرنے کی بجائے واٹس ایپ...
تفصیل Fri, 25 Sep 2026 19:30:45کیا آپ اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ سے آگاہ ہیں؟ جس سے ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں
مختلف میسجنگ ایپس میں روزانہ اربوں میسجز بھیجے جاتے ہیں اور بیشتر افراد غلطی سے ایسے پیغام بھیج دیتے ہیں جو وہ سینڈ کرنا نہیں چاہتے۔ اب آپ کو کسی میسج کا نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے اور جب فون میں ایپ اوپن کرتے ہیں تو وہ پہلے ہی ڈیلیٹ ہوچکا ہوتا ہے۔ ویسے تو ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا جس سے ڈیلیٹ ہونے والے میسجز کو واپس بحال کیا جاسکے۔ تاہم اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو ہاں اس میں ایسی ایک خفیہ سیٹنگ موجود ہ...
تفصیل Tue, 22 Sep 2026 22:30:21آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، 5-G سروسز کا آغاز
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5G سروس کا آزمائشی آغاز ہوگیا۔ ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 7 مقامات پر 5G سروس فعال کر دی گئی ہے، جہاں ڈی جی ایس سی او نے 5G سروسز کا افتتاح کیا ہے۔ یہ شاندار اقدام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آزمائشی آغاز سے عوام کو موبائل ٹیکنالوجی تک رسائی ملے گی۔ اس سلسلے میں مزید بتا...
تفصیل Mon, 21 Sep 2026 22:07:57گوگل کے جیمینائی اے آئی ماڈل نے انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات استعمال کرتے ہوئے تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر لی
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے جیمینائی اے آئی ماڈل نے سائبر سکیورٹی کی صلاحیتوں کے ایک ٹیسٹ کے دوران انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات استعمال کرتے ہوئے تین ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر لی۔ یہ گوگل کے اے آئی سسٹم کی جانب سے مبینہ طور پر خودکار طور پر اس نوعیت کی کارروائی کرنے کی پہلی معروف مثال قرار دی جا… رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مئی میں آزاد سائبر سکیورٹی ادارے ’اِرریگولر‘ کی جانب سے کیے گئے ایک جائزے کے دوران پیش آیا۔ ٹیسٹ ک...
تفصیل Sun, 20 Sep 2026 19:06:47حکومتیں مصنوعی ذہانت کے معاملے میں بہت پیچھے ہیں اور انہیں اس ٹیکنالوجی سے آنے والی تبدیلیوں کیلئے مزید تیاری کرنا ہوگی، بل گیٹس
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی حکومت مصنوعی ذہانت سے معاشرے میں آنے والی بڑی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں۔ لندن میں برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ حکومتیں مصنوعی ذہانت کے معاملے میں بہت پیچھے ہیں اور انہیں اس ٹیکنالوجی سے آنے والی تبدیلیوں کیلئے مزید تیاری کرنا ہوگی۔ بل گیٹس نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ دنیا کی کوئی بھی حک...
تفصیل Sun, 20 Sep 2026 19:58:41


























8.1c






