صحت
لیبارٹری ٹیسٹ میں 29 منرل واٹر برانڈز غیر معیاری پائے گئے
پینے کے بوتل بند پانی کے مختلف برانڈزکی تجزیاتی رپورٹ کے نتیجے میں 230 میں سے 29 برانڈز غیر معیاری پائے گئے۔ حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کونسل برائے تحقیقاتِ آبی وسائل کمرشل دستیاب بوتلوں میں بند پانی کی کوالٹی کو سہ ماہی بنیادوں پر مانیٹرنگ کرتی ہےاس سلسلہ میں اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی میں کل 20 شہروں سے بوتل بند پانی (منرل واٹر) کے 230برانڈز کے نمونے حاصل کیے گئے۔ ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی...
تفصیل Sun, 23 Aug 2026 21:24:14جوان افراد میں کینسر تیزی سے کیوں پھیلتا ہے؟ حیران کن وجوہات سامنے آگئے
معدے کا کینسر کی 5 ویں سب سے عام قسم ہے جبکہ اموات کے لحاظ سے یہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ تمباکو نوشی، معدے کے ورم اور موٹاپے کو بھی اس کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں شامل کیا جاتا ہے۔ کینسر کی یہ قسم جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں تیزی سے پھیل رہی ہے حالانکہ اسے ماضی میں بوڑھے افراد کا مرض خیال کیا جاتا تھا۔ اب اس کینسر کے پھیلاؤ کی ایک اہم وجہ کو دریافت کیا گیا ہے اور وہ ہے میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس کا استعمال...
تفصیل Thu, 20 Aug 2026 20:12:49کدو کے بیج بالوں کی صحت کے لیے کیسے مفید ثابت ہوسکتے ہیں؟ جانیے ماہرین کی رائے
روزمرہ خوراک میں شامل ایک عام چیز یعنی کدو کے بیج بالوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ کدو اگرچہ اپنی غذائی خصوصیات کے باعث پہلے ہی صحت بخش سبزی تصور کیا جاتا ہے، تاہم اس کے بیج بھی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کدو کے بیج بالوں کی نشوونما میں معاونت کرسکتے ہیں اور انہیں مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق کدو کے بیج وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ میگنیشیم، فاسفورس، آئرن اور کاپ...
تفصیل Wed, 19 Aug 2026 20:09:20کیا آپ بادام کھانے سے صحت پر پڑنے والے کرشماتی فوائد سے آگاہ ہیں؟
بادام کو ویسے ہی چبائیں، اس کے ٹکڑے کسی کھانے میں شامل کر دیں یا پیس کر نگل لیں۔ ہر صورت میں اس مزیدار گری کو کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے، اب دریافت ہوا ہے کہ اس سے بلڈ شوگر کے مریضوں کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ میٹابولک صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ دی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بادام کھانے کی عادت سے دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے اور ایسے افراد ٹیسٹوں میں بہ...
تفصیل Mon, 17 Aug 2026 20:16:47کیا آپ روزانہ لہسن کھانے کے ان کرشماتی فوائد سے آگاہ ہیں؟
لہسن صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے والا مصالحہ نہیں بلکہ اسے غذائی خصوصیات سے بھرپور غذا بھی سمجھا جاتا ہے۔ مختلف طبی اور غذائی مطالعات میں لہسن کے ممکنہ صحت بخش اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے، جبکہ اس میں وٹامن بی 6، وٹامن سی، مینگنیز، سیلینیم اور فائبر جیسے اہم غذائی اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔ کلیو لینڈ کلینک کی ایک رپورٹ کے مطابق روزمرہ خوراک میں لہسن شامل کرنے سے صحت کے مختلف پہلوؤں پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اس میں موج...
تفصیل Wed, 12 Aug 2026 22:59:46وہ کون سی عام غذا ہے جو ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
الٹرا پراسیس غذاؤں کو جسمانی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ اس سے ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول اور میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں خاص طور پر مصنوعی مٹھاس والے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ خیال رہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں می...
تفصیل Wed, 05 Aug 2026 23:06:14روزانہ کتنے منٹ تک پیدل چلنا پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہے؟
متحرک زندگی کے لیے اپنے پھیپھڑوں کو صحت مند رکھیں۔ کی عمر کے ساتھ ساتھ آپ کے پھیپھڑے کمزور ہو سکتے ہیں، لیکن صحت مند عادات انہیں مضبوط رکھ سکتی ہیں۔ پھیپھڑے سانس کے ذریعے آکسیجن کو جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتے ہیں۔ اگر ان کی صحت متاثر ہو جائے یا ان میں کوئی خرابی ہوجائے تو روزمرہ زندگی… طبی ماہرین کے مطابق آج کی ہنگامہ خیز زندگی میں فضائی آلودگی، سگریٹ نوشی، ویپنگ، صنعتی دھواں، غیر متوازن غذا، ورزش کی کمی اور م...
تفصیل Mon, 03 Aug 2026 18:41:44چینی کینسر کے خلیات کو مزید پھیلنے کا باعث بنتی ہے: تحقیق
ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سادہ چینی فروکٹوز کیموتھراپی کے بعد بچ جانے والے کینسر کے خلیات کو مزید پھیلنے کا سِگنل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ امریکا کے ویسٹار انسٹی ٹیوٹ کے محققین کے مطابق کیموتھراپی کے بعد وہ کینسر کے خلیات جو مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے، تقسیم ہونا تو بند کر دیتے ہیں لیکن حیاتیاتی طور پر متحرک رہتے ہیں اور اردگرد موجود دیگر کینسر کے خلیات کو مختلف مالیکیولز کے ذریعے سگنلز بھیجت...
تفصیل Sun, 02 Aug 2026 18:32:43پلاسٹک کے ذرات دل کی شریانوں تک پہنچ کر ہارٹ اٹیک کا سبب بنتے ہیں، نئی تحقیق
حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات انسانی خون کے ذریعے دل کی شریانوں تک پہنچ کر ہارٹ اٹیک کا سبب بن رہے ہیں۔ اٹلی کی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دل کے دورے کا شکار ہونے والے بیشتر مریضوں کے خون میں مائیکرو اور نینو پلاسٹک کے ذرات موجود ہوتے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس تحقیق سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ پلاسٹک کے ذرات براہِ راست دل ...
تفصیل Sun, 02 Aug 2026 20:20:19ایبولا وائرس کی بُنڈی بُگیو قسم کے خلاف تیار کی گئی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشی مراحل شروع
آکسفورڈ یونیورسٹی نے ایبولا وائرس کی بُنڈی بُگیو قسم کے خلاف تیار کی گئی نئی ویکسین کے انسانی آزمائشی مراحل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وائرس اس وقت جمہوریہ کانگو میں شدید تباہی مچا رہا ہے۔ یونیورسٹی کے سائنس دان ابتدائی مرحلے میں برطانیہ میں 18 سے 55 سال عمر کے 50 صحت مند رضاکاروں پر ویکسین کی حفاظت اور مدافعتی ردِعمل کا جائزہ لیں گے۔ ChAdOx1 BDBV نامی یہ ویکسین اسی ٹیکنالوجی پر تیار کی گئی ہے جسے آکسفورڈ/ایسٹ...
تفصیل Tue, 14 Jul 2026 22:34:04کیا روزانہ کھانا کم کھانے سے وزن میں کمی آجاتی ہے؟ جانیے ماہرین کی رائے
وزن کم کرنا ہو یا برقرار رکھنا، کیلوریز کو سمجھنا انتہائی اہم ہے۔ کیلوریز دراصل خوراک سے حاصل ہونے والی توانائی کی ایک اکائی ہیں، جو ہمارے جسم کو روزمرہ کے تمام کام انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے سانس لینا، حرکت کرنا اور جسم کی نشوونما۔ ماہرین کے مطابق ہر فرد کی روزانہ کیلوریز کی ضرورت مختلف ہوتی ہے، کیونکہ یہ عمر، قد، وزن اور جسمانی سرگرمی پر منحصر ہے۔ عمومی طور پر خواتین کے لیے 2000 اور مردوں کے لیے 2500 کیل...
تفصیل Mon, 13 Jul 2026 20:13:36دنیا بھر سے کینسر کے سالانہ 2 کروڑ 6 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی 92 فیصد آبادی زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر کینسر سے متاثر ہوگی اور ہر 5 میں سے ایک شخص کینسر میں مبتلا ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق برائے سرطان کی تازہ ترین گلوبل اسٹیٹس رپورٹ آن کینسر 2026 نے دنیا کو ایک سنگین خطرے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی آبادی کا 92 فیصد کسی نہ کسی سطح پر کینسر سے متاثر ہوگا اور ہر پانچ میں سے ایک فرد زند...
تفصیل Sun, 12 Jul 2026 18:53:43کینسر کی آسانی سے تشخیص کیلئے آئی آئی ورچوئل ماڈل تیار
کووڈ کی طرح اب کینسر کی بھی آسانی سے تشخیص ہوگی کیونکہ آئی آئی ورچوئل ماڈل تیار کرلیا گیا ہے۔ برسوں سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بارے میں بحث اور خدشات کے درمیان جھولتی رہی ہے لیکن اب محققین اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک، یعنی کینسر کے اسرار کو سمجھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کوشش کے مرکز میں دہلی کے ’اندرا پرستھ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ (آئی آئی آئی ٹی) کے اختراع، تحقیق ا...
تفصیل Fri, 10 Jul 2026 20:31:51کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق سائنس دانوں کا اہم انکشاف
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ-19 کی بوسٹر ویکسین نہ صرف کورونا وائرس (SARS-CoV-2) سے تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ مستقبل میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے ممکنہ نئے کورونا وائرسز کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کے مطابق کووڈ ویکسین سے بننے والی اینٹی باڈیز صرف موجودہ وائرس کی مختلف اقسام ہی نہیں بلکہ بعض ایسے جانوروں میں پائے جانے والے کورونا وائرسز...
تفصیل Thu, 02 Jul 2026 22:16:15ببل گم چبانا بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، نئی تحقیق
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے چقندر، پالک یا کیل جیسی سبزیاں کھانے کے بعد ببل گم چبانا بلڈ پریشر کم کرنے اور دل کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ پتوں والی سبزیاں اور جڑ والی سبزیاں نائٹریٹس سے بھرپور ہوتی ہیں، جو دل کی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہیں۔ یہ نائٹریٹس جسم میں ایک ایسا عمل شروع کرتے ہیں جو خون کی نالیوں کو پھیلاتا ہے، خون کی روانی بہتر بناتا ہے...
تفصیل Wed, 24 Jun 2026 15:54:31کیا آم کھانے کے ان کرشماتی فوائد سے آپ آگاہ ہیں؟
موسم گرما کے ساتھ ہی بازاروں میں آموں کا ڈھیر لگ جاتا ہے جن کو دیکھ کر ہی منہ میں پانی بھر جاتا ہے۔ آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے کہ جتنا بھی کھا لیں دل نہیں بھرتا۔ مگر کیا اس پھل کو کھانے سے صحت کو بھی کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ آموں کا ذائقہ ہی بہترین نہیں ہوتا بلکہ یہ پھل صحت کے لیے بھی بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ آم سے صحت کو ہونے والے فوائد اس پھل...
تفصیل Thu, 11 Jun 2026 16:40:51پیلے دانتوں کو کیے سفید کیا جا سکتا ہے؟ جانیے آسان ٹپس
عمر میں اضافے کے ساتھ دانتوں کی رنگت میں بتدریج تبدیل ہوتی ہے اور زرد رنگ نمایاں ہو جاتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ دانت زیادہ زرد ہونے لگتے ہیں کیونکہ دانتوں کی اوپری سطح مٹنے لگتی ہے۔ مگر دانتوں کی زرد رنگت بیشتر افراد کو پسند نہیں آتی اور وہ انہیں سفید کرنے کے لیے ہزاروں روپے بھی خرچ کر دیتے ہیں۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے دانتوں کی زردی کو دور کرنا ممکن ہے۔ چند ٹپس کے ذریعے آپ دانتوں کی سفیدی کو بحال کرن...
تفصیل Thu, 11 Jun 2026 16:50:49گنج پن میں مبتلا افراد کیلئے بڑی خوشخبری، علاج دریافت
سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ قدیم چینی طب میں استعمال ہونے والی ایک جڑ گنج پن کا علاج کر سکتی ہے۔ اینڈروجینیٹک ایلوپیشیا بالوں کے جھڑنے کی سب سے عام قسم ہے، جو دنیا بھر میں لاکھوں مردوں اور خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ یہ مسئلہ آہستہ آہستہ پیدا ہوتا ہے، کیونکہ وقت کے ساتھ بالوں کے فولیکلز (جڑیں) سکڑنے لگتے ہیں۔ جب فولیکلز چھوٹے ہوتے جاتے ہیں تو وہ پہلے کے مقابلے میں باریک، کمزور اور چھوٹے بال پیدا کرتے ہی...
تفصیل Mon, 08 Jun 2026 21:10:09دوائیاں اصلی ہیں یا جعلی؟ اب پہچان ہوگئی آسان
وفاقی حکومت نے ملک سے جعلی دواؤں کے خاتمے اور ان کی پہچان آسان بنانے کے لیے انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک سے جعلی دواؤں کے خاتمے اور عام شہریوں کے لیے ان ادویات کی پہچان کو آسان بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ادویات کی پیکٹ پر بارکوڈ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد اب ہر دوا کے پیکٹ پر بار کوڈ لگانا لازمی ہوگا اور صارفین پیکٹ پر موجود بارکوڈ سے دوا کے اصل یا ج...
تفصیل Thu, 04 Jun 2026 17:30:07گردے کے مرض کی علامات کیا ہیں؟ جانیے
گردے کی بیماری کی علامات مرض کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، ابتدائی مراحل میں اکثر کوئی واضح علامت ظاہر نہیں ہوتی لیکن بعد میں درج کچھ تبدیلیاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ گردے انسانی جسم کا نہایت اہم عضو ہیں جو خون کو صاف کرکے فاضل مادوں اور اضافی پانی کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق اگر گردے درست انداز میں کام کرتے رہیں تو کئی دائمی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں، تاہم آج کل گردوں کے امراض ...
تفصیل Thu, 04 Jun 2026 17:22:21



























33.3c






