پنجاب

ڈاکٹروں نے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ سرجری کرکے دوبارہ جوڑ دیا

ڈاکٹروں نے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ سرجری کرکے دوبارہ جوڑ دیا

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں کٹے ہوئے عضو کو دوبارہ جوڑنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔ ہولی فلمی اسپتال کے ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں طبی ٹیم نے ہاتھ کو دوبارہ جوڑنے کی کامیاب سرجری کی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مائیکرو ویسکیولرسرجری کے ذریعے خون کی شریانیں ا...

تفصیل   Sun, 30 Aug 2026 19:57:52
5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 8 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 اگست سے 5 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ بھی بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ یکم سے 5 ستمبر ک...

تفصیل   Fri, 28 Aug 2026 19:51:06
حکومت نے 4 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے 4 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے 4 اگست کو لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر اس مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔  ...

تفصیل   Mon, 03 Aug 2026 20:19:59
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرانے سے ملبے تلے دب کر 10 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی علاج کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہو...

تفصیل   Thu, 30 Jul 2026 16:43:45
تعلیمی ادارے 24 اگست کے بجائے 3 اگست سے کھولنے کی اجازت دے، نجی اسکولوں کا حکومت سے مطالبہ

تعلیمی ادارے 24 اگست کے بجائے 3 اگست سے کھولنے کی اجازت دے، نجی اسکولوں کا حکومت سے مطالبہ

نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم نے پنجاب حکومت سے تعلیمی ادارے 24 اگست کے بجائے 3 اگست 2026 سے کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرائیویٹ اسکول سلوشنز آف پاکستان کے صدر ملک عبدالصمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، حکومتی پالیسیوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اسکول جلد کھولنے سے طلبہ کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ہوگا اور نصاب بروقت مکمل کرنے ...

تفصیل   Wed, 29 Jul 2026 18:00:40
اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم

اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم

انچارج ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ نے بتایا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا...

تفصیل   Sun, 26 Jul 2026 18:17:30
ٹانک میں فتنہ الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 15 جوان شہید، 12خوارج ہلاک

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 15 جوان شہید، 12خوارج ہلاک

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں وطن کے 15 بہادر سپوت شہید ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نےغیرمعمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے12خوارج کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں نے ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی نےدہشتگردو...

تفصیل   Fri, 24 Jul 2026 20:41:16
مری میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 10 سیاح جاں بحق

مری میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 10 سیاح جاں بحق

مری میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مسافر وین میں سوار 23 افراد کا تعلق ملتان سے تھا، مسافر رات 2 بجے ملتان سے مری کے سفر پر نکلے تھے، گاڑی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث سائیڈ دیوار سے جاٹکرائی جس سے گاڑی… ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں اب تک10 افراد کے جاں ب...

تفصیل   Wed, 10 Jun 2026 15:29:47
شہریوں کیلئے اچھی خبر، کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک بند کرنے کی پابندی ختم

شہریوں کیلئے اچھی خبر، کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک بند کرنے کی پابندی ختم

پنجاب بھر میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک پابندی ختم کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات میں نرمی کردی، کاروباری اوقات کی رات 8 بجے تک پابندی ختم کردی گئی، فیصلےکا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانوں اور ریسٹورنٹس پر ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے بتایاکہ آج سے مارکیٹوں کی 8 بجے تک بندش کی پابندی نہیں ہوگی، تاجروں کو ریلف فراہم کرناحکومت کی تر...

تفصیل   Fri, 15 May 2026 23:56:14
حکومت کا اسکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان

حکومت کا اسکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔...

تفصیل   Mon, 11 May 2026 19:03:06
محکمہ موسمیات کی پبجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پبجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج شام سے 12 مئی تک گردوغبار، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے گردوغبار، آندھی اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، گجرات، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں بارش کا ...

تفصیل   Sun, 10 May 2026 15:18:47
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 2026 کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کر دی۔ انہوں نے چھٹیوں کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حتمی فیصلہ وسطِ مئی کے بعد کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی حکومت ...

تفصیل   Tue, 28 Apr 2026 14:34:17
پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری

پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری

پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعلیٰ نے تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کےلیے پلان طلب کرلیا۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، ...

تفصیل   Thu, 16 Apr 2026 21:36:01
پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت، کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے سبسڈی کا اعلان

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت، کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے سبسڈی کا اعلان

پنجاب میں عوام کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت، کسانوں اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے سبسڈی کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس سروس، اسپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کرنے والے شہریوں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لاہور میں زرعی شعبے کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے مریم نواز نے کسانوں کو ...

تفصیل   Fri, 03 Apr 2026 17:26:26
اسکول ہفتے میں صرف 4 روز کھلیں گے، نوٹیفیکیشن جاری

اسکول ہفتے میں صرف 4 روز کھلیں گے، نوٹیفیکیشن جاری

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار اور ہفتہ وار تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اب پنجاب میں اسکول ہفتے میں صرف 4 روز کھلیں گے جبکہ ہر جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں پر یکساں طور پر ہوگا۔ سنگل شفٹ اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک لگیں گے جبکہ ڈبل شفٹ اسکول میں مارننگ شفٹ کی چھٹی دوپہر 12:30 بجے ہوا ...

تفصیل   Wed, 01 Apr 2026 18:28:56
پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کا بل جمع، جبری مذہب تبدیلی پر 5 سال سزا کی تجویز

پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے تحفظ کا بل جمع، جبری مذہب تبدیلی پر 5 سال سزا کی تجویز

پنجاب میں مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا کی تجویز کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل جمع کرا یا گیا۔ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے بحیثیت پرائیویٹ ممبر جمع… مجوزہ بل کے متن کے مطابق مذہب کی جبری تبدیلی کرانے پر 5 سال قید اور جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔  بل کے متن کے مطاب...

تفصیل   Tue, 31 Mar 2026 20:24:19
حکومت کا یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

حکومت کا یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

 پنجاب حکومت نے یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے اور تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے۔  رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسکول،کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کےمطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی جب کہ تعلیمی ادارے4 دن کھلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔  وزیر تعلیم پنجاب بتایا کہ کلاسز فزیکل ہوں گی،ہائبرڈ...

تفصیل   Mon, 30 Mar 2026 17:45:30
راولپنڈی میں مسافر لڑکی کے ساتھ وین میں اجتماعی زیادتی کا سنگین واقعہ

راولپنڈی میں مسافر لڑکی کے ساتھ وین میں اجتماعی زیادتی کا سنگین واقعہ

راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں مسافر لڑکی سے وین میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا پولیس نےمتاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا ، مدعیہ کےمطابق واقعہ رمضان المبارک سے پہلے ہوا تھا ۔ ایف آئی آر  میں لڑکی کی والدہ نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی اپنے بچے کے کپڑے لینےچیک بیلی موڑ سے روات بازار جا رہی تھی ۔ مسافر وین کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے اسے بٹھا کر گاڑی واپس چک بیلی خان کی جانب موڑ لی ۔ وہیں سے سلط...

تفصیل   Mon, 30 Mar 2026 17:20:58
پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع اور پیٹرول کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع اور پیٹرول کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

خیلیجی ممالک کی جنگ کے باعث ملک میں جاری توانائی بحران کے معاملے پر پنجاب حکومت نے صوبے میں اہم فیصلوں کی تیاری کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش بھی کی گئی ہے اور اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم پر غور کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی حکومت کو نئی سفارشات بھجوا دی ہیں جس میں وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 1...

تفصیل   Tue, 24 Mar 2026 18:27:18
پنجاب میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی گئی

پنجاب میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں درخت کاٹنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کے پہلے بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 21 ایجنسیز کے ایم ڈیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی درخت کو کاٹنے سے پہلے پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔ اجلاس کے دوران درختوں کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات کی بھی منظور...

تفصیل   Wed, 18 Mar 2026 14:24:37

موسم

Woodland Heights

33.3c
دھوپ

ہوا میں نمی: 42%

SSWہوا کی سمت / ہوا کی رفتار9.4Kph

  • 35.6c
    14
  • 36.3c
    15
  • 36.8c
    16
  • 36.2c
    17
  • 35.1c
    18
  • 32.4c
    19

مقبول خبریں

مزید خبریں

image title here

Some title