سندھ
میر رضا واقعے میں کوتاہیاں ہوئی ہیں قتل کیس پر اب نئی میڈیکو لیگل رپورٹ کی روشنی میں کام ہورہا ہے: آئی جی سندھ
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا قتل کیس میں پولیس کی کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا۔ سندھ بارکونسل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ وکلا اور پولیس ایک ہی کرمنل جسٹس سسٹم کا حصہ ہیں، وکلا سپریم لائسنسنگ اتھارٹی ہیں آپ پر کافی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مسائل حل کرنے اور حل تلاش کرنے آئے ہیں، 7 ماہ میں 27 ہزار پولیس والوں کو سزائیں دی ہیں، سندھ بار کونسل اپنے اختیارات کو زیادہ سے زیاد...
تفصیل Wed, 12 Aug 2026 17:16:09میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو آگاہ رکھا جائے گا: مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی اور ہر مرحلے سے فیملی کو آگاہ کیا جائے گا، کیس حل ہونے کے بعد پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں پر کارروائی کرنا میرا کام ہے۔ آرٹس کونسل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن کیس کی تفتیش کیلیے نہیں بنا رہے تھے وہ پولیس کا کام ہے، جوڈیشل کمیشن پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں کی نشاندہی کیلیے بنایا جا ر...
تفصیل Tue, 11 Aug 2026 23:37:00میر رضا کیس میں اہم پیشرفت، پھیپھڑے تیزاب کے باعث شدید متاثر ہونے کا انکشاف
نوجوان تاجر میر رضا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب کے باعث شدید متاثر ہوئے، میر رضا کی شرٹ پر تیزاب اور کسی اورکے پسینے کے نشان ملے ہیں، میر رضا کے ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کی موجودگی کے اثرات پائےگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب موجود گیسٹ ہاؤس پر پولیس نے تالے لگا دیے ہیں، گیسٹ ہاؤس کو مشکوک ہونے پر بن...
تفصیل Mon, 10 Aug 2026 19:07:51میر رضا ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پر مقدمے میں قتل عمد کی دفعہ کا اضافہ
نوجوان تاجر کی قبر کشائی کے بعد کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پر مقدمے میں قتل عمد کی دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو نوجوان تاجر میر رضا علی کی قبر کشائی کے بعد کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پر مقدمے میں قتل عمد کی دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا۔ فیروز آباد تھانے میں درج اغوا کے مقدمے الزام نمبر 795/20 آغوا کی دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی آر میں اب قتل عمد...
تفصیل Sun, 09 Aug 2026 23:06:54سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے۔ صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے لیے اوقات کار طے کرلیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 31 اکتوبر تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلیں گے، جمعہ کو سنگل شفٹ پرائمری اسکول صبح 8:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلیں گے۔ 31 اکتوبر تک سیکنڈری و ہ...
تفصیل Fri, 07 Aug 2026 18:32:43کیا نجی اسکولوں میں ہفتے کے دن کی چھٹی ہو گی؟ اہم خبرآگئی
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا کیا اس کا اطلاق نجی اسکولوں پر ہوگا یا نہیں؟ محکمہ تعلیم سندھ نے چند روز قبل اسکولوں میں تدریسی اوقات کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر یکم اگست سے تمام اسکولوں میں سنیچر کے روز کی چھٹی ختم کر دی گئی تھی اور اسکولوں کو ہفتے میں 6 روز تدریس جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی...
تفصیل Sun, 02 Aug 2026 19:43:51حکومت کا سرکاری و نجی اسکولز ہفتے میں 6 روز کھولنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے 6 روز تک کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے 6 روز کھولے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔...
تفصیل Thu, 30 Jul 2026 17:47:10کراچی میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں 31 جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک تھرپا...
تفصیل Tue, 28 Jul 2026 19:06:47محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق ایک بار پھر بڑی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، تاہم کل اس کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی طاقتور ہوائیں ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور دیگ...
تفصیل Sun, 26 Jul 2026 18:45:50لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
لاہور میں کاہنہ نو میں ٹیوشن پڑھنے کے دوران گھر کی چھت گرنے سے متعدد بچے دب گئے، ملبے سے 22 بچوں کو نکالا گیا، 14 جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوگئے۔ امدادی ادارے کے مطابق بچوں کی مجموعی تعداد بیس سے پچیس کے درمیان ہوسکتی ہے، 22 بچوں کو نکالا گیا جب… کاہنہ نو کے دیہاتی علاقے بستی عید گاہ میں گھر میں کسی نے ٹیوشن سینٹر کھولا ہوا تھا، جہاں روزانہ 30 سے 35 کے قریب بچے پڑھنے آتے تھے، اس گھر کی...
تفصیل Tue, 30 Jun 2026 21:45:10کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کئی بنیادی اور سنگین سوالات کو جنم دیتی ہے
عالمی سطح پر تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم کے لیے بار بار “شدت پسند” اور “عسکریت پسند” جیسی نرم اصطلاحات استعمال کرنا آخر کس ادارتی معیار کا عکاس ہے؟ جب معاملہ دہشت گردی کا ہو تو الفاظ محض الفاظ نہیں رہتے، وہ بیانیہ تشکیل دیتے ہیں۔اور یہاں بی بی سی کا مقصد کیا ہے؟ دہشت گردی کو اس کے اصل نام سے پکارنے میں یہ ہچکچاہٹ کیوں؟ کیا نیویارک، لندن، پیرس یا میڈرڈ پر حملہ کرنے والوں کے لیے بھی یہی نرم زبان اختیار کی جاتی؟ اگر نہیں، ...
تفصیل Sun, 28 Jun 2026 14:36:59کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر حملہ؛ بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک
بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر حملہ کیا، رینجرز کے چوکس جوانوں کے فوری جواب سے خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے جبکہ تین خوارج ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جو افغان شہری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا، حملہ آوروں نے کیمپ کے مرکزی...
تفصیل Sun, 28 Jun 2026 14:20:32کم از کم تنخواہ 43 ہزار مقرر، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، وزیر اعلیٰ سندھ ٹیکس فری بجٹ پیش کررہے ہیں
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے ایوان میں موجود اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نشستیں عوام کی امانت ہیں اور اگر وہ اجلاس میں رہنا چاہتے ہیں تو سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تقریر کے آغاز پر اپوزیشن اور ایم کیو ایم اراکین کی جانب سے شور شرابہ اور...
تفصیل Wed, 17 Jun 2026 17:41:25حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیل ہوں گی۔ حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید پر دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ پہلے حکومت سندھ کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعل...
تفصیل Sun, 24 May 2026 18:13:41سندھ حکومت کا اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔ دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھ...
تفصیل Mon, 11 May 2026 19:06:51حکومت کا یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں یکم مئی 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے یوم مزدور کے موقع پر صوبے بھر میں یکم مئی بروز جمعہ 2026 کو عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو تمام حکومتی دفاتر، ذیلی دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور حکومت سندھ کے زیرانتظام مقامی کونسلوں میں عام تعطیل ہ...
تفصیل Fri, 24 Apr 2026 18:02:17سندھ میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز 8 بجے بند، نوٹی فکیشن جاری
حکومت سندھ نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ حکومتِ سندھ نے ایندھن کی بچت اور حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ دیگر اضلاع میں ہفتے کے ساتوں دن شام 8 بجے تک بند کر دیے جائیں گے، جبکہ ڈویژنل ہی...
تفصیل Fri, 10 Apr 2026 20:35:57صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ کر دیا گیا
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں صبح 10 تا 12 بجے تک گیس بند کیے جانے کا شیڈول نافذ کردیا گیا ہے اور دن 3 تا 6 بجے بھی گیس بند رہے گی۔ سوئی سدرن ذرائع کا کہنا ہےکہ رات کو گیس 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 تک بند ہوگی۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آبادکےمختلف بلاکس میں...
تفصیل Mon, 06 Apr 2026 11:23:40نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کب سے شروع؟ شیڈول جاری
ترجمان میٹرک بورڈ کراچی کے مطابق نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کی درخواست پر گریڈ 19 کے افسر احمد خان چھٹہ کو ناظم امتحانات تعینات کر دیا گیا ہے، جنھوں نے میٹرک بورڈ میں فوری چارج سنبھال لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ اسماعیل راہو کی ہدایات پر امتحانات سے متعل...
تفصیل Sun, 05 Apr 2026 15:50:35حکومت کا 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
سندھ حکومت نے دو دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے مسیحی برادری کیلئے دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا، 5 اور 6 اپریل کو مسیحی ملازمین کے لیے سرکاری دفاتر میں چھٹی ہوگی۔ خودمختار کارپوریشنز، بلدیاتی کونسلز میں بھی مسیحی ملازمین کے لئے ایسٹر تعطیلات ہوں گی۔...
تفصیل Sat, 04 Apr 2026 19:46:27



























33.3c






