Loading AlSabaha

ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی کردی

ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی کردی

ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی کردی

امریکی کمپنی ٹیسلا نے اپنی نئی نسل کی روڈسٹر اسپورٹس کار کی رونمائی کردی ہے، جس نے مظاہرے کے دوران مختصر طور پر ہوا میں اڑنے، فضائی گردش کرنے اور دوبارہ زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔ نئی روڈسٹر میں کمپریسڈ ایئر تھرسٹرز اور تقریباً 10 نوزلز استعمال کیے گئے ہیں۔ مظاہرے میں گاڑی نے ریمپ پر الٹی سمت میں چلنے، ہوا میں چھلانگ لگانے اور دورانِ پرواز گھومنے کے بعد محفوظ طریقے سے زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔ یہ گاڑی اسپیس ایکس کی راکٹ ٹیکنالوجی سے متاثرہ تھرسٹرز کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔ ٹیسلا کے مطابق روڈسٹر صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار تقریباً ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں حاصل کرسکتی ہے، جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 230 میل فی گھنٹہ سے زائد بتائی گئی ہے تاہم یہ ابھی روایتی طیارے یا ہیلی کاپٹر کی طرح مسلسل پرواز کرنے والی گاڑی ثابت نہیں ہوئی۔  کمپنی نے اس گاڑی کو بنیادی طور پر اپنی جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ صلاحیتوں کی نمائش کے طور پر پیش کیا ہے۔ ایلون مسک کے مطابق گاڑی کی پیداوار 2028 میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نئی روڈسٹر کا تصور پہلی بار 2017 میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی ڈیلیوری پہلے 2020 میں شروع کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن منصوبہ کئی مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا۔  

موسم

Woodland Heights

11.3c
صاف

ہوا میں نمی: 62%

Nہوا کی سمت / ہوا کی رفتار14.4Kph

  • 11c
    23

مزید خبریں

image title here

Some title