Loading AlSabaha

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب اور گجرات میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ ،لاہور، اوکاڑہ، قصور،لیہ اوربھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنےکی توقع ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات،کالام،شانگلہ،بونیر،کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔ اسی طرح بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور اور مردان، نوشہرہ، پشاور، خیبر، اورکزئی، صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

موسم

Woodland Heights

34.7c
دھوپ

ہوا میں نمی: 37%

Sہوا کی سمت / ہوا کی رفتار9.4Kph

  • 35.6c
    14
  • 36.3c
    15
  • 36.8c
    16
  • 36.2c
    17
  • 35.1c
    18
  • 32.4c
    19

مقبول خبریں

مزید خبریں

image title here

Some title